مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی علامہ سید محمد حسین حکیم طاب ثراہ کی مراسم اربعین میں مشارکت

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی علامہ سید محمد حسین حکیم طاب ثراہ کی مراسم اربعین میں مشارکت

15/11/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےعلامہ سید محمد حسین حکیم طاب ثراہ کی روح پرفتوح کے ایصال  ثواب  کے لئے مسجد سھلہ مبارک  میں منعقدہ مراسم اربعین میں شرکت فرمائی اورامام زمانہ عج، حوزہ  علمیہ کے وابستگان،مرحوم ومغفور کےمتعلقین، خاندان حکیم اور مومنین  کی خدمت  میں  تعزیت پیش کی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف نے بارگاہ  ایزدی میں مرحوم کی  بلندی درجات اورانہیں جوار محمد و آل محمد  علیھم السلام  نصیب ہو اسکے لئےدعا فرمائی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان فرمایا کہ حوزہ علمیہ  نجف اشرف نے اپنی ایک عظیم شخصیت، بے مثال استاد اور اخلاق   وتقوی کی بے مثالی شخصیت کوکھویا ہےخدا انکے درجات  بلندکرے  اور انہیں  جنت میں  جوار معصومین علیھم السلام نصیب ہو۔