مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق کا عالمی شہرت یافتہ خطیبِ اہلبیتؑ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی (قدہ) کی وفات پر تعزیتی بیان

مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق کا عالمی شہرت یافتہ خطیبِ اہلبیتؑ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی (قدہ) کی وفات پر تعزیتی بیان

24/11/2020




بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ الذی لا یُحمدہ علی مکروہ سواہ والصلاۃ والسلام علی خیر البریة الرسول الاعظم محمد بن عبد اللہ و آله النجباء واللعنة علی اعدائھم اجمعین۔

قال اللہ سبحانه: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً
صدق الله العلي العظيم
نہایت افسوس و احساسِ غم و حزن کے عالم میں عالمی شہرت یافتہ خطیبِ اہلبیتؑ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر  سیدکلب صادق نقوی (قدہ) کی رحلت کی خبر موصول ہوئی موصوف کی عظمت اور ان کی علمی ،سماجی و فلاحی خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں۔
مرحوم قوم کی موجودہ حالت زار   پرخاص کر علمی حوالے سے بہت فکر مند رہتے تھے اور وقتا فوقتا  شفھی اور تحریری طور پر پیغامات کے ذریعہ مطلع فرمایا  کرتے تھے، قوم و ملت کے لئے فکر مند شخصیت کا اٹھ جانا خاص کرہندوستان کے مومنین کے لئے بڑا خسارہ ہے خدا سے  یہی  دعا ہے  کہ  انکی خدمات  قبول  کرے  اور ہندوستان کے مومنین خاص  کر انکے فرزندان  اور ان کے متعلقین  کو توفیق  عطا ہو کہ وہ  شیعوں  میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ ساتھ علمی  و سماجی خدمات  کو جاری و ساری  رکھیں اور ان شاء اللہ بروز قیامت حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے شیعوں کی خدمت کے پُرنورتاج سے مزین اور  اپنے اجداد جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ،حضرت امیر المومنین علی بن ابیطالب علیھما السلام، جناب زھراء سلام اللہ علیہا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی پُرشفقت  آغوش انہیں نصیب ہوگی اور دین و مذہب  کی خدمت  کے صلے کے طور   پرخصوصی شفاعت اہلبیت علیھم السلام  کے حصار میں جنت میں داخل ہونگے۔
ہم امام زمانہ عج، ہندوستان کے حوزات علمیہ کےوابستگان خصوصا انکے فرزندان اور جملہ پسماندگان کے ساتھ ساتھ تمام شیعوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے  ہیں۔  لاحول ولا قوة الا بالله۔  والسلام