جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچم ِاسلام کی سر بلندی کےلئےقربانیاں پیش کی ہیں

جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچم ِاسلام کی سر بلندی کےلئےقربانیاں پیش کی ہیں

15/1/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر  نجف اشرف میں عراق کے مختلف صوبوں خاص کربغداد بصرہ اور واسط سےآئے مومنین پرمشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورارشادات  میں فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام ہماری  خواتین کے لئے پاکیزہ ومقدس نمونہ عمل ہیں ہماری  خواتین کو اپنی زندگی کےہرشعبےمیں انکی اقتداء کرنا چاہئے۔
 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچمِ اسلام کی سربلندی اور مسلمان صراط مستقیم سےواقف رہیں اسلئےعظیم  قربانیاں دی ہیں اور بی بی ؑ نے جتنے آلام ومصائب اور زیادتیاں سنت محمدیہ سےخارج  افراد کی جانب سے سہی ہیں وہ بی بیؑ  کی جانب سے دین اور دین کے ارکان کی حفاظت اوران کے دفاع کا نتیجہ تھا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمومنین کی دعوت دی  کہ وہ زیارات عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ کوایک نایاب موقع سمجھتےہوئےاس سےاپنےاندرمنفی چیزوں  کی تحدید اور اقرارکےبعد ہمیشہ کے لئے خود کو اس سے دور رکھنے کےعہد کے ساتھ ایجابی تبدیلیوں کو یقینی بنائیں اسلئے کہ عتبات عالیات اورمراقد مقدسہ  تقرب ورضائے الہی کےحصول کے لئے بہترین وسیلہ ہیں۔
 مرجع عالی  قدر دام ظلہ الوارف نےمومنین سےفرمایا کہ  عتبات عالیات اور مراقد مقدسہ کی زیارات کے وقت ایسا نہ ہو کہ آپ صرف دنیاوی حاجتوں کی لمبی چوڑی  فہرست اور آرزؤں تک محدود رہ جائیں بلکہ یہ خیال ضروررہے کہ ہماری آرزؤئیں انکی شان کےمطابق ہونے  کے ساتھ ساتھ  پہلے تقرب الہی کی دعا کریں پھر اس کے  بعد اپنی دنیا و آخرت کی  کامیابی کے لئے جو چاہیں  مانگیں اسلئے کہ یہاں دعائیں ضرور پوری ہوتی ہیں اور  ہمارے لئے خدا کی یہ عظیم نعمت ہے۔