عراق کی عالمی دہشت گردی پرفتح اورجنگ سےفتح یابی کےساتھ سربلند لوٹنا حشد شعبی کی بہادری اورقربانیوں کا نتیجہ ہے 15/1/2021 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےحشد شعبی کےبہادرزخمیوں کو خیرمقدم کرتےہوئے ان سےاپنےخطاب میں فرمایا کہ آپ کی بہادری،آپ کی قربانیاں،میدان جنگ میں آپ کا ڈٹا رہنا اسکی کوئی قیمت نہیں ہے اورعراق کی عالمی دہشت گردی پرفتح اورجنگ سےفتح یابی کےساتھ سربلندلوٹنا یہ سب آپ کی بہادی، آپ کی قربانیوں کا نتیجہ ہےاورعراق اورآنے والی نسلیں انہیں ضروریاد اورباقی رکھیں گی اور آنے والی نسلوں کو فخر ومباہات کےساتھ مطلع کرتی رہینگی۔ |