مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں حشد شعبی کا وفد آپ نے جو عراق کے دفاع کا پرچم اٹھا رکھا ہے اسی سے آپ نے مقامات مقدسہ، وطن اور لوگوں کی حفاظت کی ہے

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں حشد شعبی کا وفد آپ نے جو عراق کے دفاع کا پرچم اٹھا رکھا ہے اسی سے آپ نے مقامات مقدسہ، وطن اور لوگوں کی حفاظت کی ہے

24/1/2021




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد شعبی  کے مجاہدوں پر مشتمل وفد کا خیر مقدم  کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ارشادات میں فرمایا کہ  عراق کے دشمنوں نے اپنی بُری نظروں کا رخ عراق کی طرف کیا ہوا ہے اسلئے کہ عراق تشیع کی قوت کے مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ  آنے والی   امام زمانہ  عج  کی  حکومت  عادلہ   کا مرکز بھی  ہوگا  ۔
مرجع عالی قدر  دام ظلہ الوارف  نے  مجاہدین  سے  مخاطب  ہوتے ہوئے  فرمایا کہ  آپ نے جو عراق کے دفاع  کا پرچم اٹھا رکھا  ہے اسی سے آپ نے  مقامات مقدسہ وطن اور لوگوں کی حفاظت کی ہے  اور  آپ کی  وہ  انگلیاں  جو  میدان  جہاد میں  بندوق  کے  گھوڑوں  کو دباتی  ہیں وہ   احتراما  میرے  ہزار بوسوں  کی مستحق ہیں  ۔
 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  مجاہدین  کو دعوت دی  کہ  انکا  یہ  جہادانہ  عمل  قربۃ الی  اللہ  ہو تاکہ  سارے اعمال، دفاعی اقدام اور جہاد  خدا  کی  راہ میں  ہو اور رضائے  الہی   و حقیقی دین محمدی   کی مدد میں ہو   اور اس کے  ساتھ ساتھ  اہلبیت علیھم السلام، انکی سیرت پاک اور ان کے  وہ  انصار    کہ جو حق  سے متمسک رہے اور انکی اتباع کی  اور واجبات  کو انکے اوقات  میں ادائیگی  کے پابند تھے کی اقتداء  کریں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  مجاہدوں سے مخاطب ہوتے ہوئے  مزید فرمایا کہ   عراق  کو دشمنوں  کے شر سے  محفوظ  رکھنے  اور دشمنوں کی سازشوں  کو ناکام بنانے  کے لئے  لازمی  ہے کہ   اخلاص  ، لگن تعاون  کے ساتھ میدانی قائدین  کے احکام پر عمل کیا جائے   حوزہ  علمیہ آپ  کو  ثبات قدمی  اور نصر و فتح ِمسلسل   کی  رغبت  دلاتی ہے  ۔