منبرحسینی اخلاقی، تربیتی اورصحیح ہدایت کےلئےعظیم مدرسہ ہے

منبرحسینی اخلاقی، تربیتی اورصحیح ہدایت کےلئےعظیم مدرسہ ہے

5/2/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفتر کےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےخادم حضرت امام حسین علیہ السلام الحاج جاسم شیرازی طاب ثراہ کی روح پرفتوح کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ  مجلس چہلم میں شرکت فرمائی اورحاضرین سے خطاب فرمایا۔
 
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ  منبرحسینی تمام شعبوں میں اورخاص کراخلاقی، تربیتی اورصحیح ہدایت کےلئےعظیم مدرسہ ہے،اسی منبر نے ہمیں مختلف میدان میں انگنت ایسےحقیقی قائدین سےنوازا ہےکہ جن کی خدمات روز روشن  کی طرح واضح ہیں اورخاص کردہشت گردوں کےخلاف میدان جہاد میں انکی شجاعت،انکی ثبات قدمی کے لوہے دشمنوں نےمانے ہیں اورانکی یہ قربانیاں مقدسات،وطن اورناموس کے دفاع  میں لائق قدر ہیں۔  
انہوں نےمزید فرمایا کہ مرحوم جاسم شیرازی طاب ثراہ نےاپنی عمر کا ایک طویل حصہ شعائرحسینیہ کی خدمت اورجوانوں کو اس شعائر حسینیہ کےاہتمام کی ترغیب میں گذارا اس طرح انہوں نےحضرت امام  حسین علیہ السلام کی خدمت کرنے والی ایک نسل کی تربیت کی، خدا سےدعا ہےکہ انہیں اپنی رحمت میں شامل رکھے اورجنت میں محمد و آل محمد علیھم السلام کےساتھ محشورکرے۔