مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نیدرلینڈ )ہالینڈ( کےعراق میں سفیر

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نیدرلینڈ )ہالینڈ( کےعراق میں سفیر

20/2/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں ملاقات کوآئےنیدرلینڈ )ہالینڈ( کےعراق میں سفیر   مشیل رینٹنار کا انکےوفد کےہمراہ خیرمقدم کرتےہوئےمذکورہ  وفد سےمخاطب ہوتےہوئےہران کوششوں کا خیرمقدم کیا کہ جس کےتحت یورپی ممالک خصوصا نیدرلینڈ )ہالینڈ( اورعراق کےمابین سیاسی اوراقتصادی تعلقات عوام کےحقوق کو مدنظر  رکھ کر بہتر کئےجائیں۔  
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےنیدرلینڈ )ہالینڈ( اورعراق کے  مابین آپسی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر زوردیتےہوئےفرمایا کہ آپسی تعلاقات ایسےہوں کہ اقتصادی طور پردونوں ممالک ترقی کریں اورخاص کرعراق  میں ایسےمنصوبوں پرتوجہ  مرکوز کریں کہ جس سےعراق میں بنیادی سہولتوں،بجلی کے شعبوں میں بہتری آئےاور بے روزگار افراد کو روزگارملے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ اگلا معرکہ  اقتصادی ہےاورمرجعیت عراق کےداخلی مسائل میں ہرطرح کی  دخل اندازی چاہےوہ کسی کی طرف سےہو قبول نہیں کرتی  بلکہ عراق کی استقلالیت اوراسکی آراضی پراسکی حاکمیت کے احترام اور رسمی طور پرعراق کی مدد کی دعوت دیتی ہے تاکہ  استقرار، اقتصاد اور ترقی پائیدارہو۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےنیدرلینڈ (ہالینڈ ) کےسفیر سے فرمایا کہ آپ کو ایک غیرمسلم ہونےکی حیثیت سےاسلام  کے حوالے سے جو بھی سوال پوچھنے ہوں وہ آپ ہمیں نجف اشرف ارسال کریں اور ہم آُپ کو بہت ہی محبت اور اخلاص کے ساتھ ان سوالوں کے جوابات ارسال کرینگے۔
مہمان سفیرمشیل رینٹنار نےاپنی جانب سےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا حسن استقبال اورنصیحتوں پر شکریہ اداکرتے  ہوئےبیان کیا کہ نیدرلینڈ( ہالینڈ ) مستقبل میں بھی عراق اور  اسکی حکومت کا مددگاراورشریک بنا رہےگا نیز انہوں نے   دنیا کی مضبوط ترین دینی قوت وطاقت کے پیغام کو اپنےملک  تک نقل کرنےکواپنےلئےسعادت سے تعبیر کیا۔