حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کےزیرانتظام وارث اور زہراء ؑ یونیورسٹیوں کا دورہ

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کےزیرانتظام وارث اور زہراء ؑ یونیورسٹیوں کا دورہ

3/3/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفتر  کےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےحرم حضرت امام حسین علیہ  السلام کے زیر انتظام وارث اور زہراء ؑ یونیورسٹیوں کا دورہ کیا اور وہاں دونوں اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی اور انکے تعلیمی نظام اور لیبارٹری اور دیگر خدمت سے آگاہی حاصل کی۔
 موصوف نےبیان فرمایا کہ مذکورہ تعلیمی مراکز کوجوانفرادیت حاصل ہے وہ عراق کی تعمیر نو، اسکےمستقبل اور بہتری کی جانب اصلاحی اعمال میں ان کی بڑی اہمیت ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے مزید بیان کیا کہ   جوانوں کی تربیت  ثقافتی، دینی و مذہبی، اخلاقی  اور تعلیمی اعتبارسے ایک اہم منصوبہ ہےاوراس منصوبے پرعمل جوانوں  کےعقائد، انکی پہچان کو صیقل کریگا ساتھ ساتھ  انکا وطن دین تاریخ علم اور ثقافت  سے لگاؤ کومزید مضبوط کریگا۔
انہوں نےمزید فرمایا کہ جوان ہر ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں اور انہیں سےملک کی قوت و طاقت ہےاسلئےان کی صحیح تربیت و نشونما ہونی چاہئےساتھ ساتھ انکی مہارت، انکی لیاقت اور قابلیت  سے استفادہ کرنا چاہئےتاکہ وطن کی خدمت ہوسکے   اوراگراس پر عمل کیا گیا توعراق کو دنیا کےممالک میں سرفہرست لانےکی کوششوں میں یہ ایک مہم کوشش ہوگی۔
انہوں نےفرمایا  کہ یہ کوششیں حرم مطہراور انکےکے خادمین اورانکی زحمات کی وجہ سےہیں کہ جو شرعی متولی دام عزہ کی زیرنصیحت خدمت انجام دے رہے ہیں۔