مجالس حسینیہ معاشرے کو دین،ثقافت اوراخلاق سے جوڑے رکھتی ہیں،دنیا کی بہت سی طاقتیں اوربہت سےادارے ان مجالس کی دشمن ہیں اورانہیں ختم کرنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں

مجالس حسینیہ معاشرے کو دین،ثقافت اوراخلاق سے جوڑے رکھتی ہیں،دنیا کی بہت سی طاقتیں اوربہت سےادارے ان مجالس کی دشمن ہیں اورانہیں ختم کرنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں

24/3/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃاللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکے  مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےنجف اشرف میں  امام بارگاہ مشاھدہ کےافتتاحی پروگرام میں شرکت فرمائی اور حاضرین کوخطاب کرتے ہوئے نجف اشرف کی اہمیت، تقدس اور منزلت پر گفتگوفرماتے ہوئےبیان کیا کہ نجف اشرف مولا علی علیہ السلام کی برکت سےہراس شخص کےلئےمرکز ہدایت ہے  کہ جوخود کو نورعلوی سےمنورکرکےہدایت پانا چاہتا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےامام بارگاہ کے بانیان  کی طرف سےوقت کےانتخاب پرمدح سرائی کرتےہوئے  فرمایاکہ یہ ماہ مبارک شعبان ائمہ اطہارعلیھم السلام کی مقدس ولادتوں کا مہینہ ہےساتھ ساتھ  یہ رسول اللہ ؐ  کا مہینہ ہے اورعالم انسانیت کےنجات دہندہ حضرت امام مہدی المنتظرعج کی مقدس ولادت کابھی مہینہ ہےانہوں نےامام بارگاہ کے بانیان کومبارکباد پیش کرتے ہوئےانکی توفیقات میں مزید اضافےکےلئےبارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔