مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں وحدت اسلامی کانفرنس کا وفد اسلام کےدشمن تفرقے کےذریعہ امت مسلمہ کو غلام بنانےاورانکی ثروت کو ہتھیانےکی چال چل رہےہیں

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں وحدت اسلامی کانفرنس کا وفد اسلام کےدشمن تفرقے کےذریعہ امت مسلمہ کو غلام بنانےاورانکی ثروت کو ہتھیانےکی چال چل رہےہیں

22/4/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کوآئےمجمع تقریب بین المذاہب اسلامیہ کےجنرل سکریٹری ڈاکٹر   حمید شہریاوی اورانکےہمراہ وفد کا خیر مقدم کرتےہوئےان آیات  الہیہ کی تلاوت سےاپنی گفتگوکا آغازکیا اورامت مسلمہ کے درمیان پُر امن زندگی کی خاطراتحاد واتفاق پرتاکید فرمائی۔   
(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ  وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعاً وَلاَ تَفَرَّقُواْ وَاذْكُرُواْ نِعْمَتَ اللّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَاناً وَكُنتُمْ عَلَىَ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ،ایمان والو اللہ سے اس طرح ڈرو جو ڈرنے کا حق ہے اورخبرداراسلام سے دورہٹ کرمرنے سے بچو اوراللہ کی ہدایت کی رسّی کومضبوطی سے پکڑے رہو اورآپس میں تفرقہ نہ پیدا کرو اور اللہ کی نعمت کو یاد کرو کہ تم لوگ آپس میں دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں میں اُلفت پیدا کردی تو تم اس کی نعمت سے بھائی بھائی بن گئے اور تم جہّنم کے کنارے پر تھے تو اس نے تمہیں نکال لیا اور اللہ اسی طرح اپنی نشانیاں بیان کرتا ہےتا کہ تم ہدایت یافتہ رہو۔
(قَالَ يَا ابْنَ أُمَّ لَا تَأْخُذْ بِلِحْيَتِي وَلَا بِرَأْسِي إِنِّي خَشِيتُ أَن تَقُولَ فَرَّقْتَ بَيْنَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَمْ تَرْقُبْ قَوْلِي،ہارون نے کہا کہ بھیّا آپ میری داڑھی اور میرا سر نہ پکڑیں مجھے تو یہ خوف تھا کہ کہیں آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں اختلاف پیدا کردیا ہےاورمیری بات کا انتظار نہیں کیا ہے)
مرجع عالی قدردام ظلہ الورف نےمزید فرمایا کہ اسلام کےدشمن تفرقےکے ذریعہ امت مسلمہ کوغلام بنانےاورانکی ثروت کو ہتھیانے  کی چال چل رہے ہیں لہذا امت مسلمہ کو چاہئےکہ بیداررہےاور  کندھے سے کندھا ملاکراسلام اورانسانیت کےدشمنوں کا مقابلہ کرے۔
اپنی جانب سےآئےہوئےوفد نےکورونا کی وجہ سے چوتیسویں آن لائن کانفرنس کی تفصیلات مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت  با برکت میں پیش کی کہ جس میں سیکڑوں کی تعداد میں پوری دنیا سے لوگوں نے خاص کردینی ومذہبی شخصیتوں نے شرکت کی اور  قیمتی وقت دینے اورپدرانہ نصیحتوں پران کا شکریہ ادا کیا۔