گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مرکزی دفتر میں مجالس عزا کا اہتمام

گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مرکزی دفتر میں مجالس عزا کا اہتمام

10/5/2021




مرکزی دفترمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف نے گذشتہ  سالوں  کی طرح امسال بھی مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف،افاضل، علماء و طلاب حوزہ علمیہ کی موجودگی میں ماہ رمضان المبارک کی مبارک راتوں میں مجلس سید الشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا جسےحجۃ الاسلام شیخ علاء الکعبی دام عزہ نےخطاب کیا اور  اپنے خطاب میں دینی ومذہبی، اخلاقی امور اور اسکا معاشرے  سے ربط  اور اسکے فوائد خاص کرعصرحاضر کے متعلق رسول اللہ و ائمہ  علیھم السلام نےجو چیزیں بتائیں ہیں انہیں سامعین کے گوش گذارکیا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفترکےمدیر  حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بتایا کہ مرکزی دفتر میں ہر سال ماہ مبارک کی مبارک راتوں میں اسی طرح مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں علماء افاضل اورطلاب حوزہ علمیہ کےعلاوہ  مومنین شرکت  فرماتے ہیں۔
انہوں نےفرمایا کہ مجلس پورےمعاشرے کے لئےدین ومذہب کی صحیح معرفت، حلال وحرام سے آگاہی اوراخلاق اہلبیت علیھم السلام  اوران کے بتائے ہوئے راستے سےمزید پابندی کےلئے بہترین اور نایاب ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ یہ مہینہ محاسبہ نفس کے لئےبڑا مددگارہےہم گذشتہ مہینوں پرنظرکریں اوراپنے نفس کا محاسبہ کریں اورجوغلطیاں ہو چکی ہیں ان کی نشاندہی کرتےہوئےاس کو درست کریں اوراس ماہ مبارک سےخود کوفیضیاب کریں یہ مبارک مہینہ رضائے  الہی کےحصول اوراپنی اسلامی تعلیم و تربیت کے پس منظر میں فرد  اورمعاشرے کی صحیح تربیت کا نایاب موقع ہے۔
واضح رہےکہ حالیہ کورونا وباء کےمدنظرماہر ڈاکٹروں کی نصیحتوں  پر عمل  کرتے ہوئے طبی مراعات اوراسپرے کے لئےخصوصی انتظام کیا گیا تاکہ وباء سےبھی بچاجائےاورعبادتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے۔