شہداء فتوی جہاد کفائی نےاسلام اورعراق کی اسی جہادی راستے پر چل کرحفاظت کی ہےجسکی بنیاد رسول اللہ ؐ امام علی ؑ اورامام حسین ؑ نے رکھی تھی 10/5/2021 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کربلاء مقدسہ کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ عراق کے شہداء نےعتبات عالیات،مقامات مقدسہ، چھہ اماموں کی مقدس ضریحوں اس کےعلاوہ ناموس اورعراق کی منزلت اور اس کی عزت و کرامت کی حفاظت کی ہے، انہوں نےمزید فرمایا کہ ہمارے انہیں شہداء نےاسلام اورعراق کی اسی جہادی راستےپرچل کرحفاظت کی ہےجسکی بنیاد رسول اللہ ؐ امام علی ؑ اورامام حسین ؑ نےرکھی تھی، ان کا جہاد دین ومذہب کی مدد ہےعراق مقامات مقدسہ سے مزین ملک ہے،یہی عراق انسانیت کو بچانے والے امام مہدی عج کی عالمی حکومت عادلہ کا مرکزہوگا۔ |