مرجع عالی قدردام ظلہ کی موجودگی میں مرکزی دفتر میں مجلسِ شہادتِ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کا اہتمام

مرجع عالی قدردام ظلہ کی موجودگی میں مرکزی دفتر میں مجلسِ شہادتِ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کا اہتمام

10/5/2021




مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےگذشتہ سالوں کیطرح امسال بھی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف،افاضل،علماء، طلاب حوزہ علمیہ  اورمومنین کی موجودگی میں مجلس شہادت حضرت امیرالمؤمنین علی  بن ابیطالب علیھما السلام کا اہتمام کیا۔  
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےبیان کیا کہ ہم امام زمانہ عج  کی خدمت میں تعزیت کےلئےجمع ہوئے ہیں انہوں نےمزید فرمایاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حضرت امام علی علیہ السلام کی  سیرت طیبہ کا بغور مطالعہ کریں اس لئےکہ ان کی سیرت پاک پوری  انسانیت کےلئےایک عظیم مدرسےکی حیثیت رکھتی ہے تاکہ انسانیت  صراط مستقیم کی معرفت حاصل کرسکے اس لئےکہ صراط مستقیم  کی پابندی ہی ہماری نجات اوررضائےالہی کےحصول کی ضمانت ہے۔
 اسی ضمن میں حوزہ علمیہ میں برصغیر کے طلاب کرام کی انجمن ماتم و سینہ زنی کرتی ہوئی مرکزی دفتر میں  تشریف لائی اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں تعزیت پیش کی اردو زبان میں  نوحہ خوانی وسینہ زنی کےبعد ان سوگوار ماتمیوں سے خطاب کے بعد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بارگاہ ایزدی میں دعا کی کہ ان کے یہ ماتم وسینہ زنی مقبول بارگاہ خداوندی ہوں نیزمومنین کی حفاظت وسلامتی خاص کرکورونا سےپوری دنیا کےمومنین کی حفاظت وسلامتی کے لئے بھی دعا فرمائی۔