مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف مسجد کوفہ المعظم کی زیارت پر

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف مسجد کوفہ المعظم کی زیارت پر

19/5/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےافاضل حوزہ علمیہ کے ہمراہ مسجد کوفہ میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سیدعبد الامیرالحکیم طاب ثراہ  کی روح پُرفتوح کےایصال ثواب کی خاطرمنعقدہ مجلس عزا میں شرکت فرمائی اورمرحوم کی رحلت پرخاندان حکیم، انکےپسماندگان اورانکے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہوئےبارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی کہ خدا انہیں جنت میں ان کےاجداد  کے ہمراہ محشورکرے اور اپنی رحمت سے انہیں فیضیاب کرے۔
 مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف اپنےفرزند حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ کےہمراہ مسجد کوفہ المعظم، محراب مقدس اورقبور مطہرہ حضرت مسلم بن عقیلؑ، حضرت ہانیؑ بن عروہ و حضرت مختارؓ کی زیارت سےبھی مشرف ہوئے۔