پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

1/6/2021




کراچی کوئٹہ اور فیصل آباد سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ
سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ معصومین علیہم السلام فرماتے ھیں جو ہر روز اپنا محاسبہ نہیں کرتا وہ ہم سے نہیں ہے۔
اور محاسبہ کا بہترین وقت رات سونے سے پہلے کا ہے۔
انسان تفکر کرے کہ اس نے آج کونسے گناہ کیے ہیں اور کس کس پر زیادتی کی ہے۔
اگر کسی پر زیادتی کی تو اس سے معافی مانگے اور گناہ  کے ارتکاب پر خداوند متعال سے بھی معافی مانگے۔

مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا آج اس دنیا میں مومن سے معافی مانگنا قیامت کے دن کی ذلت سے بہتر ہے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔