حجت الاسلام مولانا سید ظہیر الحسن حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

حجت الاسلام مولانا سید ظہیر الحسن حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

5/6/2021





حجت الاسلام مولانا سید ظہیر الحسن نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے بارگاہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام یعنی نجف اشرف کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف وہ جگہ ہے جہاں مومن کا سونا عبادت ہے۔

اور جب امام زمانہ علیہ السلام کا ظہور ہوگا تو  ان کا پایہ تخت کوفہ ہو گا مگر مولی امام زمانہ علیہ السلام سونے نجف اشرف آئیں گے۔

مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا نجف اشرف  امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہ  نہ صرف ایک خاص قسم قدسیت رکھتی ہے بلکہ اسکی برکات  سے پورا عالم مستفید ہوتا ہے۔

آخر پر آئے ہوئے مہمانان گرامی نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔