اپنےنفس کا محاسبہ کرنا مومنین کاشعارہےاور یہ قبولیت اعمال اور تقوی کی ابتدائی منزل ہے

اپنےنفس کا محاسبہ کرنا مومنین کاشعارہےاور یہ قبولیت اعمال اور تقوی کی ابتدائی منزل ہے

6/6/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف عراق میں  صوبہ واسط اورذی قارسےزیارت کو آئےمومنین کرام کے وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات  میں فرمایا کہ ہرعبادت اورعمل کی اساس تقوی ہےعبادتوں اوراعمال صالحہ کی قبولیت تقوے سےمرتبط ہے،انسان لاکھ عبادتیں کرلےان کےاعمال اس وقت تک قبولیت کی صلاحیت نہیں رکھتےجب تک کہ ان کی اساس تقوی نہ ہو، انہوں نےفرمایا کہ محورنجات اور خداکی قربت اوراسکی رحمت کا استحقاق تقوی ہےاسلئے ہمیں امیر المومنین حضرت علی بن ابیطالب علیھما السلام کی اقتداء کرنا چاہئے،ان کے بتائےہوئے فرامین کی پابندی کرنا چاہئےاورانکے تقوے سے شفقت اور شفاعت طلب کرناچاہئےاسلئے کہ وہ ( حضرت امیر المومنین علیہ السلام ) متقیوں کےامام ؑ ہیں۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ تقوے کے حصول کی  پہلی منزل اپنے نفس کا محاسبہ کرنا ہےاسلئےلازمی ہےکہ مومن کم ازکم روزانہ ایک مرتبہ اپنےنفس کا محاسبہ کرے اور دن بھر میں اس سے صادرہونے والے تمام افعال واقوال حرکات و سکنات پرغورو فکر کرے اورجو معصیت خدا میں ہو اسکی تشخیص کرکے ندامت کے ساتھ روتے ہوئے خدا سے توبہ اورمغفرت طلب کرے اوراگر خدا کی اطاعت ہوئی ہے تو اس پرشکرخدا بجا لائےتاکہ اسکی توفیقات میں مزید اضافہ ہو انہوں نےفرمایا کہ ہمیں اس سے کسی بھی صورت غافل نہیں ہونا چاہئےاورہمیشہ ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ اپنے نفس کا محاسبہ کرنا مومنین کاشعارہے۔