نجف اشرف کےدوعظیم مرجع کی ملاقات اورامت مسلمہ کےفلاح و بہبود کی خاطربارگاہ الہی میں دعائیں

نجف اشرف کےدوعظیم مرجع کی ملاقات اورامت مسلمہ کےفلاح و بہبود کی خاطربارگاہ الہی میں دعائیں

6/6/2021




حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف  نےحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ اسحاق الفیاض دام ظلہ الوارف   سےملاقات اورانکی عیادت کےلئےانکی رہائش گاہ تشریف لےگئے   اورانکی صحت دریافت کی اورانکی صحت وعافیت کےلئےبارگاہ الہی  میں دعائیں فرمائیں اورسفرعلاج کی کامیابی اوربصحت وعافیت عراق واپسی پرخدا کا شکربجا لائے۔
نجف اشرف کے ان دونوں عظیم مرجع نےاپنی اس ملاقات میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، وباء وبلاء سےانکی حفاظت اورمریضوں کی شفایابی کےلئےبارگاہ ایزدی میں دعائیں کی۔
واضح رہےکہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ اسحاق الفیاض دام ظلہ الوارف علاج کےلئےعراق سے باہرسفرپرتھے عراق واپسی  پر احوال پرسی کے لئےحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف انکی رہائش گاہ پر تشریف لےگئےتھے۔