پاکستانی وازرت دفاع کی اہم شخصیت کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستانی وازرت دفاع کی اہم شخصیت کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

7/7/2021




پاکستانی وازرت دفاع کی اہم شخصیت جناب محمد ہمایوں نے مرجع مسلمین و جہان تشیع آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا عراق کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ دفاعی تعلقات کو بھی مستحکم کیا جائے کیونکہ پاکستان وہ واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ عراق  تجارتی اور اقتصادی میدان میں پاکستان کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا  ہے۔
بس ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اس موقع سے کسقدر فوائد حاصل کر پاتا ہے۔
دوسری جانب آئے ہوئے معزز مہمان نے بتایا کہ دونوں ممالک میں بڑھتے ہوئے تعلقات کے پیشِ نظر حال ہی میں کراچی سے بصرہ کے لیے فیری سروس کا آغاز ہو چکا ہے اور مزید برآں بھی ان امور پر تیزی سے کام جاری ہے۔
آ خر پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے امت مسلمہ  کے لیے دعا فرمائی۔
اور معزز مہمان گرامی نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ اس ملاقات میں بغداد میں پاکستان کے سفارت خانہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈیفنس اتاشی جناب وصی الدین  بھی موجود تھے۔