خدا صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے:امریکہ سے آۓ ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

خدا صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے:امریکہ سے آۓ ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

25/7/2021




امریکہ سے آۓ ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا خدا وند متعال صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔
لہذا ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے آپ کو متقی بنائے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرے کہ اس نے اپنے اعضاء و جوارح سے کیا کیا انجام دیا ہے۔
اگر اس سے گناہ سرزد ہوا ہے تو خداوند متعال سے توبہ کرے اور اگر کسی پر ظلم و زیادتی کی ہے تو اس سے معافی مانگے تاکہ آخرت کی ذلت سے محفوظ رہے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔