پاکستان اور برطانیہ سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان اور برطانیہ سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

23/9/2021




 لاہور مانچسٹر اور لندن  سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ آپ زیارت قربت الی اللہ انجام دیں اور غیر سید جب امام حسین علیہ السلام کی ضریح کا بوسہ لیں تو تصور میں یہ رکھیں کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے قدموں کا بوسہ لے رہا ہوں اور جب کوئی سید امام حسین علیہ السلام کی ضریح مبارک کا بوسہ لے تو تصور میں یہ رکھے کہ جیسے شیر خوار بچہ ہوتا ہے اور وہ اپنا سر اپنی ماں کے سینہ پر رگڑتا ہےتو سید یہ یہ تصور کرے کہ امام حسین علیہ السلام کی ضریح جناب زہراء سلام اللہ علیہا کا سینہ ہے ۔

زائر زیارت کرتے وقت یہ عہد کرے کہ زیارت کے بعد وہ بدل کر جائے گا اور اس کے کردار میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

آخر پر قیمتی وقت دینے پر زائرین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر زائر امام حسین علیہ السلام کربلا نہ بدل سکا تو پھر وہ کہاں بدلے گا۔
آخر پر قیمتی وقت دینے پر وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔