پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

5/10/2021




کراچی اور فیصل آباد سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو بتایا کہ زیارت کیسے قبول ہوتی ہے اور  ہمیں کیسے پتہ چلے کہ ہماری زیارت قبول ہوگئی ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے محاسبہ نفس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں جو ہر روز اپنا محاسبہ نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔