مرجعیت نجف اشرف کی طرف سے مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی روح پُر فتوح کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام 9/10/2021 |
مرجعیت نجف اشرف نے مشترکہ طور پر حرم امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام و مرقد استاد المراجع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابو القاسم خوئی طاب ثراہ کے جوار میں مسجد خضراء میں مرجع عالیقدرحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی روح پر فتوح کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام کیا جس میں مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے شخصی طور پر اور مراجع نجف اشرف کے دفاترکےنمائندوں،افاضل،علماء،اساتذہ ،طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عراقی قبائل کےسربراہا ن اور مومنین نے شرکت فرمائی۔ |