حضرت امام حسین علیہ السلام کی اربعین(چہلم) کی زیارت اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی طرف سے دشمنان اسلام کو کھلا چیلنج ہے اور انکی تہذیب کا روشن چہرہ ہے

حضرت امام حسین علیہ السلام کی اربعین(چہلم) کی زیارت اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی طرف سے دشمنان اسلام کو کھلا چیلنج ہے اور انکی تہذیب کا روشن چہرہ ہے

10/10/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تاکہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسی مذکورہ ضمن میں موصوف نے بصرہ کا دورہ کیا اور وہاں کربلا مقدسہ کی جانب پا پیادہ رواں دواں عزاداروں کے قافلوں سے ملاقاتیں کی اور عزاداروں سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس مقدس و عظیم زیارت کی بقا اسلام اور اسکی  بنیاد و اساس  کی بقا ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی طرف سے دشمنان اسلام کو کھلا چیلنج ہے اور انکی تہذیب کا یہی زیارت روشن چہرہ ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ عالمی طاقتیں اس زیارت اور اس زیارت میں ملیونوں کی تعداد میں مومنین کی شرکت پر گہری نظر رکھتی ہیں۔
اس زیارت میں مومنین کی کثیر تعداد میں شرکت پورے معاشرے کی قوت وطاقت،اہل بیت علیہم السلام اور دین و مذہب سے ہمارے ارتباط، اجتماعی کفالت ،تعاون اور اخلاق حمیدہ ہمارے معاشرے کی اخلاقیات اور اسلامی ثقافت و اقدار سے ہمارے لگاؤ کا مظہرہے۔