اہل بیت علیہم السلام نے چاہےحالات جیسے بھی ہوں اورچاہے زمانہ جیسا بھی ہو زیارت امام حسین علیہ السلام پر تاکید فرمائی ہے۔

اہل بیت علیہم السلام نے چاہےحالات جیسے بھی ہوں اورچاہے زمانہ جیسا بھی ہو زیارت امام حسین علیہ السلام پر تاکید فرمائی ہے۔

10/10/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین ،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تا کہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسی ضمن میں موصوف نے صوبہ میسان میں کربلا کی جانب پا پیادہ جانے والوں زائروں سے ملاقاتیں کی اور ان سے خطاب فرمایا۔
موصوف نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ زیارت اربعین کا احیاء اور اس کی بقاء شعائر دینیہ کا احیاء اور اس کی بقاء ہے اس لیے کہ یہ اس کا ایسا جزء ہے کہ جسے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
اہل بیت علیہم السلام نے چاہےحالات جیسے بھی ہوں اورچاہے زمانہ جیسا بھی ہو زیارت امام حسین علیہ السلام پر تاکید فرمائی ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ زیارت اربعین اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی طاقت و قوت اور اہل بیت علیہم السلام سے ان کے لگاؤ،ارتباط کی زندہ مثال ہے اسی لیے اس زیارت میں تمام طرح کے قومی و جغرافیائی عناوین کی کوئی حیثیت  نہیں رہ جاتی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید بیان فرمایا کہ یہ زیارت ہمارے لیے معاشرے کی تعمیر نو اس کی اصلاح اہل بیت علیہم السلام کے علوم ،ان کے معارف ،ان کے اخلاق اور فقہ اہل بیت علیہم السلام سے آگاہی کے لیے بہترین موقع ہے۔انہوں نے فرمایا کہ یہ زیارت باقی ہے اور باقی رہے گی بلکہ ہر سال گزشتہ سال سے زیادہ تعداد میں ہوگی اس لیے کہ قیام امام حسین علیہ السلام کو مومنین کے دلوں میں باقی رکھنےکا یہ الٰہی منصوبہ ہے۔