چاہے زمانہ کیسا بھی رہا ہو ہر طرح کے ظلم و خوف و ہراس اور دہشت گردی کے باوجود شیعوں نے کبھی زیارت امام حسین علیہ السلام کو ترک نہیں کیا اور مستقبل میں بھی ترک نہیں کریں گے۔

چاہے زمانہ کیسا بھی رہا ہو ہر طرح کے ظلم و خوف و ہراس اور دہشت گردی کے باوجود شیعوں نے کبھی زیارت امام حسین علیہ السلام کو ترک نہیں کیا اور مستقبل میں بھی ترک نہیں کریں گے۔

11/10/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتےرہے تاکہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسی ضمن میں موصوف نے ناصریہ میں بطحہ کے مقام پر زائرین سے ملاقاتیں کی اور ان سے خطاب میں فرمایا کہ آئمہ اہل بیت علیہم السلام نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت پر تاکید فرمائی ہے اور اسے بہر صورت جاری رکھنے کو کہا ہے اور جب ہم تاریخ کا مطالعہ کریں گے اور روایات کو دیکھیں گے کہ انہوں نے شعائر حسینیہ کا قیام کیا امام حسین علیہ السلام کی زیارت میں شرکت فرمائی جب کہ قتل وغارت گری،خوف و ہراس اور مختلف قسم کی دہشت گردی ظالموں کی طرف سے جاری تھی اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ    اس کی بقا الٰہی ارادہ ہے۔انہوں نے مزید فرمایا کہ زیارت اربعین مولا کے پیروکاروں اور امام حسین علیہ السلام کے وفاداروں کی قوت و طاقت کامظہرہے اور سالانہ ولایت کی تجدید و تاکید ہے اور یہ عظیم مدرسہ ہے شخص اور معاشرے کی اصلاح کے لیے۔