اربعین ( چہلم ) امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی صورت پوری دنیا کے سامنے شیعہ خود کے امن پسند ہونے کی عظیم و مقدس تصویر پیش کرتے ہیں

اربعین ( چہلم ) امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی صورت پوری دنیا کے سامنے شیعہ خود کے امن پسند ہونے کی عظیم و مقدس تصویر پیش کرتے ہیں

13/10/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین ،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تا کہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اسی ضمن میں موصوف نے میسان میں زائرین سے ملاقاتیں کی اور ان سے خطاب میں فرمایا کہ یہ وہ الٰہی منصوبہ ہے کہ جس کی زیارت اربعین کی صورت ہر سال تجدید وتاکید  ہوتی رہتی ہے اور اس کے ذریعہ حسینی فتح و ظفر کا ہر سال اعلان ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ یہ زیارت تمام معاشروں کے لیے شیعوں کی طرف سے پیش کی جانے والی عظیم و مقدس  تصویر ہے کہ جس کے ذریعہ ہم یہ بتاتے ہیں کہ ہم شیعہ امن و سلام ،کرم ،بھائی چارگی،   تعاون  کے علمبردار ہیں یہی زیارت اخلاق ،تربیت کے لیے ہمارے لیے ایک نایاب موقع بھی ہے ۔