ماتمی سنگت باب الحوائج کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے محضر میں نوحہ خوانی

ماتمی سنگت باب الحوائج کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے محضر میں نوحہ خوانی

14/10/2021




ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والی ماتمی سنگت باب الحوائج نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی موجودگی میں ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں نوحہ خوانی کی۔

نوحہ خوانی کے بعد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف اور کربلاء ہمارے دل کی دھڑکن ہیں لہذا اگر ہم نے اپنے آپ کو کربلاء و نجف اشرف میں نہ بدلا تو پھر کہاں بدلیں گے۔
ہم تو اس امام حسین علیہ السلام کو ماننے والے ہیں جس نے  حضرت حر کو جہنم سے نکال جنت میں پہنچا دیا۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔