دین و مذہب اور وطن کی خدمت میں مومنین کو آپسی اتحاد و اتفاق کو بڑھاوا دینا چاہیے

دین و مذہب اور وطن کی خدمت میں مومنین کو آپسی اتحاد و اتفاق کو بڑھاوا دینا چاہیے

14/11/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تاکہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسی ضمن میں موصوف نے طریق یا حسین علیہ السلام پر زائرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کی خدمت میں مرجع عالیقدر دام ظلہ کا سلام ان کی دعائیں نقل فرمائیں اور ان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شعائر حسینیہ کی بقاء دین کی بقاء ہے اور ہماری شناخت اور پہچان یہی ہے جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ کربلا جانے والا راستہ مقدس راستہ ہے اور یہ عظیم درسگاہ بھی ہے انسانیت کا عظیم ونایاب اجتماع ہے یہ، بھائی چارگی،امن و سلام، اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کو یقینی بنانے کے لیے بھی بہترین موقع ہے بلا شک و شبہ اس راستے پر آکر سب ایک ہو جاتے ہیں سب حسینی ہیں اس پرچم تلے سب جمع ہو جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم دین و مذہب اور وطن کی خدمت میں آپسی اتحاد و اتفاق کو بڑھاوا دیں اور اس سے دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کو بھی ناکام کریں اور دنیا کے کونے کونے تک حقیقی اسلام محمدی کی تبلیغ کریں۔