اربعین کی زیارت کسی ملک اور کسی خاص عوام کی جاگیر نہیں ہے اس زیارت پر شرطیں لگانا کسی بھی طرف سےغیر مناسب عمل ہے

اربعین کی زیارت کسی ملک اور کسی خاص عوام کی جاگیر نہیں ہے اس زیارت پر شرطیں لگانا کسی بھی طرف سےغیر مناسب عمل ہے

14/11/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتےرہےتاکہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسی ضمن میں موصوف نے عہد ٹیلی ویژن چینل سے اپنی خصوصی بات میں فرمایا کہ مناسب نہیں ہے کہ کوئی بھی  اربعین کی زیارت پر شروط اور قید مسلط کرے،عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ چاہے وہ عراق میں ہیں یا  عراق کے باہر یہ پوری امت کے لیے ہےاورہر طرح کے قیود اور شروط سے بالا تر ہے۔ یہ بات سب پر واضح رہے کہ اربعین کی زیارت کسی ملک اور کسی خاص عوام کی جاگیر نہیں ہے۔
ملک میں مشکل حالات کے باوجود ملیونوں امام حسین علیہ السلام کے وفاداروں نے اس مقدس زیارت میں شرکت کی اس لیے کہ قیام امام حسین علیہ السلا م ہر طرح کے شروط و قیود سے بالاتر ہے اور اس میں الٰہی مدد شامل ہے پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ گزشتہ سال اور اس سال بھی زیارت کے بعد کورونا میں واضح کمی نظر آئی ہے۔