محمد و آل محمد علیہم السلام سے حقیقی محبت کرنے والے ہی کربلا آتے ہیں

محمد و آل محمد علیہم السلام سے حقیقی محبت کرنے والے ہی کربلا آتے ہیں

14/11/2021




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے کربلا کی جانب زیارت اربعین پر جانے والے زائرین سے مختلف راستوں پر ملاقاتیں اور ان کی ممکنہ خدمت کو یقین بنا کر کربلا پہنچے کہ جہان زیارتیں کیں اور مومنین سے ملاقاتوں میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا سلام اور دعائیں نقل فرمائیں اور ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اربعین کی زیارت محبان اہل بیت علیھم السلام، وفاداران امام حسین علیہ السلام کا دنیا کا سب سے بڑا عالمی اجتماع ہے محمد و آل محمد علیہم السلام سے حقیقی محبت کرنے والے اور زندہ ضمیر کے مالک ہی کربلاء آتے ہیں اور ان کے در سے تمسک میں ہمیں فخر کرنا چاہیے اس لیے کہ یہی وہ در ہے کہ جس نے دنیا کو انسانیت کے صحیح معنی اور مفاہیم بتائے ہیں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ ہمیں اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے شعائر دینیہ کے احیاء ،تلاوت قرآن کریم، دوسروں کی مدد ،نیکی اور تقوی میں تعاون ، مومنین کو خوش کرکے،کلمہ طیبہ کی نشرواشاعت اور جھوٹ ،نفاق اور آپسی اختلافات کو چھوڑ کر اپنے اور خدا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہے انہوں نے فرمایا کہ یہ وہ دن ہیں کہ جن سے فائدہ اٹھا کر ہم شخصی اور اجتماعی ،اصلاح کو یقینی بنا سکتے ہیں اور تقرب الٰہی کے حصول کے راستے کو ہموار کر سکتے ہیں۔