تعلیمی نصاب میں کس مضمون کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے

تعلیمی نصاب میں کس مضمون کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے

23/11/2021




حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی  نجفی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

 شکاگو (امریکہ) میں امام الجمعہ و الجماعہ حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی نجفی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا  تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں ایک مضمون کا اضافہ کیا جانا ضروری ہے اور وہ موضوع یہ ہے کہ ( انسان کے لیے دو راستے ہیں ایک دنیا کی زندگی اور دوسرا آخرت کی زندگی )  مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اس موضوع کے متعلق کتاب کو کلاسوں اور بچوں کی عمر کے تناسب سے مرتب کیا جائے۔
اس موضوع پر آیات ،روایات ، فیلسوف اور حکماء کے کلام کو پیش کیا جائے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ اس مضمون کو بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ ان کو یہ باور رہے کہ یہ جنبی مضمون  یا چھٹیوں میں پڑھایا جانے والا مضمون نہیں ہے بلکہ یہ مضمون ان کے روزانہ کے مضامین میں سے ایک مضمون ہے۔

آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا ایسا کرنے سے آج کل کے بچوں اور بچیوں کو شیطانی حملوں کی یلغار سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف آۓ ہوئے معزز مہمان نے اس حوالے سے شکاگو (امریکہ) میں کی جانے والی اپنی کاوشوں کو بیان کیا،جن کو مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔
حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی نجفی حفظہ اللہ نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔