نبی اکرم ؐ اعلانِ نبوت سے قبل صادق وامین کےلقب سے نوازے جاچکےتھے

نبی اکرم ؐ اعلانِ نبوت سے قبل صادق وامین کےلقب سے نوازے جاچکےتھے

5/12/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نےکربلاء مقدسہ میں ایک اجتماع سےخطاب کرتےہوئے  فرمایا کہ نبی اکرم ؐ ان صفات سےمزین تھےخاص کر انہوں نےاعلانِ نبوت نہیں کیاتھا لیکن انہیں صادق وامین  کےلقب سےنوازا جاچکا تھا گویا کہ انہوں نےتبلیغ اسلام  کی راہیں پہلےاپنےاخلاق سلوک واعمال کےذریعہ ہموار کی ہمارے لئےبھی ضروری ہےکہ ہم خود کوسیرت نبوی  کےسانچےمیں ڈھالیں ان کےاخلاق سے خود کو مزین کریں اوردنیا کےسامنےخود کواخلاق محمدی کےترجمان  کےطورپرپیش کریں اوراس طرح دین اسلام کی خدمت و تبلیغ وترویج کریں۔