عراق اوراسکےشہریوں کا امن سب سےاوپرہے

عراق اوراسکےشہریوں کا امن سب سےاوپرہے

5/12/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نےرشاد مقدادیہ دیالی میں دہشت گردانہ مظالم کےنتیجے  میں جام شہادت نوش کرنےوالےمومنین کی حرم امیر المومنین علیہ السلام میں نمازجنازہ کی امامت فرمائی   اورانکےلواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی اوراس مجرمانہ عمل کی شدید مذمت کی۔
 انہوں نےصحافیوں سےاپنے بیان میں فرمایاکہ لازمی  طورپرعراق اوراس کے شہریوں کا امن سب کےنزیک  سارے کاموں سےاہم ہوناچاہئے انہوں نےاپنی ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئےفرمایا کہ سیاسی رسہ کشی کوجاری دیکھ  کردہشت گردوں نےاپنےمجرمانہ اعمال کوانجام دینےکا ایک موقع تلاش کرلیاانہوں نےخبردارکرتے ہوئےفرمایا کہ   سب متوجہ رہیں اورامن کواولیت دیں ورنہ کہیں ویسے  حالات نہ ہوجائیں کہ جس کا سامنا عراق کرچکاہے۔
 انہوں نےاپنےسوشل میڈیا اکاونٹ کےذریعہ دہشت گردانہ  حملےکی مذمت کرتےہوئےلکھا کہ(بَری لوگوں پردہشت  گردوں کی جانب سےمجرمانہ حملےکی خبرسن کرصدمے  میں ہوں انہوں نےسب کوخاص کرذمہ داروں کوکسی بھی طرح کی غفلت سےدوررہنے کی نصیحت فرمائی۔