کراچی بلتستان اور فیصل آبادکے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ماں کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ماں کا ہاتھ چومنا فخر اور عزت کا سبب ہےاور ماں کی ناراضگی موجب عذاب ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ ماں کی قبر کو چومو کیونکہ ماں کی قبر پر جانے سے مومن کو فائدہ ہوتا ہے۔
دوسری طرف آۓ ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔