پاکستان اور انگلینڈ کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات
کراچی ملتان اور انگلینڈ سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو بتایا کہ زیارت کیسے قبول ہوتی ہے اور ہمیں کیسے پتہ چلے کہ ہماری زیارت قبول ہوگئی ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے محاسبہ نفس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں جو ہر روز اپنا محاسبہ نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے اور ہر روز محاسبہ نفس کرنا متقی بننے کے لئے پہلا قدم ہے۔خداوند متعال صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔