کس میں طاقت ہے کہ فرشتوں کے کوڑے برداشت کرئے

کس میں طاقت ہے کہ فرشتوں کے کوڑے برداشت کرئے

10/1/2022




برطانیہ اور پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات
لندن سرگودھا اور سیالکوٹ سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ قیامت کے دن کو رسوائی کا دن بھی کہتے ہیں کیونکہ انسان نے جس کسی پر زیادتی کی ہوگی فرشتے اس کو کھینچ کر اس کے پاس لے جائیں گے۔
دوسرا مومن  اس کو اس وقت معاف کرئے گا جب تک کہ اس سے نیکیاں نہ لے لے۔اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوئیں تو وہ اس سے کہے گا میری برائیاں تم لے لو ورنہ میں معاف نہیں کروں گا۔اس وقت یہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا اور  محشر میں موجود سب لوگ اسے دیکھ رہے ہوں گے۔اور ادھر سے فرشتے کوڑے بھی ماریں گے اور کس میں طاقت ہے کہ وہ فرشتوں کے کوڑے برداشت کرئے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔