بروز حشر مومن کی نیکیاں اگر رائیگاں ہوگئیں تو اس سے بڑا نقصان اور کیا ہوگا 11/1/2022 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں لبنان سے زیارت کو آئے مومنین سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ انسان کو چاہئے کہ تقوی کے بلند مراتب اور تقرب الہی کے حصول کے لئے بھرپور کوششیں کرتا رہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے نفس کے محاسبے کا خود کو عادی بنالے اور کم از کم روزانہ ایک مرتبہ اپنے افعال و اقوال پر غور و فکر کرے اگر غلطی سرزد ہوئی ہے تو اسکی اصلاح کو یقینی بنائے اور اگر مرضی الہی کے مطابق تھے تو اس پر شکر خدا بجا لئے ۔ |