مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں امام علی علیہ السلام بریگیڈ کے سربراہ 11/1/2022 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں امام علی علیہ السلام بریگیڈ کے سربراہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ میدان جنگ میں قدم جمائے مجاہدوں کے دلوں میں اسلام اور وطن کی محبت کو راسخ رکھنے کے ساتھ ساتھ مومنین کے دلوں میں بھی اسے راسخ رکھئے اور اس کے لئے سیرت نبویؐ و سیرت اہلبیت ؑ سے فیضیاب ہوں ۔ |