مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران سے اساتذہ و تلامذہ حوزہ علمیہ کا خصوصی وفد 30/4/2022 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران سے اساتذہ و تلامذہ حوزہ علمیہ پر مشتمل خصوصی وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں فرمایا کہ طالب علم کے لئے لازمی ہے کہ حصول علم میں اپنی تمام کوششوں کو صرف کرے اور دنیاوی کوئی حاجت اس راہ میں اس کے لئے رکاوٹ نہ بنے ۔ |