مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں صوبہ واسط کے گورنر 9/5/2022 ![]() |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے آنے والے مختلف رسمی و غیررسمی وفود کا استقبال کیا، اسی ضمن میں صوبہ واسط کے گورنر ڈاکٹر محمد جمیل میاحی کا ان کے وفد کے ہمراہ خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں کو حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کی تاسی اور پیروی کرنا چاہئے انہوں نے متعدد اطراف پر پھیلی ہوئی حکومت کو عدالت کے ساتھ چلایا اور معاشرے کے ہر طبقے کو مساوات کے ساتھ دیکھا اور عدالت کو اپنی حکومت کا نصب العین قرار دیا فقراء و محتاجوں کا خاص خیال رکھا اور انکی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کی پوری کوشش کی۔ |