مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے پولیس کے سربراہ، بارڈر فورس کے کمانڈر، اور سیکورٹی سیکٹر کے اہلکا 9/5/2022 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرنےکے لئے آنے والے مختلف رسمی و غیررسمی وفود کا استقبال کیا، اسی ضمن میں نجف اشرف گورنریٹ کے پولیس چیف اور سرحدی محافظوں کے کمانڈر کے علاوہ مقدس شہر نجف اشرف میں سیکورٹی یونٹس کے باقی عہدیداران اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی کہ جو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے محضر مرجعیت میں حاضر ہوئے تھے ۔ |