مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق میں جاپانی سفیر

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق میں جاپانی سفیر

21/5/2022




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں عراق میں جاپانی سفارتخانے کے وفد کا جاپانی سفیر  سوزوکی کوتارو کی سربراہی  میں استقبال فرمایا ۔
مہمان سفیر  نے  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت  میں ان کی جانب  سےعراق میں  انسانی بنیاد پر پیش کی جانے والی خدمات کو بیان کیا ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے جاپان کا بحیثیت ملک اور بغداد میں ان کے سفارتخانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ یہ جاپان اور ان کی عوام کے اخلاق اور ان کی ثقافت کی نشانی ہے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے خطاب میں عراق اور جاپان دونوں ملکوں کی عوام کے حق میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تجربات کی منتقلی کو مزید بہتر کرنے پر تاکید فرماتے ہوئے کہا کہ جاپانی اور عراقی تعاون سے فائدہ اٹھایا جائے۔