حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سلطنت عمان کے صوبہ صحار میں مؤمنین سے ملاقات

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سلطنت عمان کے صوبہ صحار میں مؤمنین سے ملاقات

21/5/2022




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی  دفتر  کے مدیر  حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  کی زیرِ قیادت مرکزی دفتر  نجف اشرف کا وفد سلطنت  عمان کے دورے  پر ہے  کہ جہاں انہوں نے سلطنت عمان کے  صوبہ صحار  میں مؤمنین سے ملاقات کی اور مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا سلام  انکی دعائیں اور نصیحتیں ان تک نقل فرمائی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ نے   اس ملاقات میں فرمایا کہ مومنین  حقیقی اسلامِ محمدی ، سیرت نبوی اور سیرتِ اہلبیت علیھم السلام  سے بہر حال خود کو متمسک رکھیں ساتھ ساتھ اپنی اسلامی شناخت و پہچان اوروہ عربی خصلتیں اور عادات جسے اسلام نے بڑھاوا دیا ہے  اسے نہ  کہ صرف باقی رکھیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں میں اسے راسخ بھی کریں۔