مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حشد شعبی کے زخمیوں کا وفد 29/5/2022 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد شعبی کے زخمی مجاہدوں کے خصوصی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے لازمی ہے کہ دنیا میں ہمارا ہدف ایسا ہو کہ اس کا نتیجہ نیک ہو تاکہ بروز حشر ہمیں حقیقی کامیابی نصیب ہو ۔ |