مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم مولا عباس علیہ السلام کےخدمت گزار

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم مولا عباس علیہ السلام کےخدمت گزار

29/5/2022




 مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر نجف اشرف میں  حرم مولا عباس علیہ السلام  کے خدمت گزاروں پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے  ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا کہ   لازمی طور پرعتبات عالیات اور مقامات مقدسہ   میں خدمت انجام دینے والے اخلاق محمد و آل محمد علیھم السلام کے عملی طور پر ترجمان ہوں خاص  کر زائرین کرام کی خدمت انجام دیتے  وقت تاکہ آپ میں سے ہر فرد حضرت امام حسین علیہ السلام اور مولا عباس علیہ السلام  کی جانب سچے دعوت دینے والے شمار کئے  جائیں۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے مزید فرمایا کہ  عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ  میں خدمت کا یہ عظیم شرف صرف آپ کے ساتھ مختص نہیں  ہے  بلکہ یہ آپ کے  آباو اجداد اور آپ کی اولادکے لئے  بھی شرف کی بات ہے   آپ کے آباو اجداد بروز قیامت  آپ پر فخر کرینگے کہ ہمارا بیٹا زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام و مولا عباس علیہ السلام کی خدمت کرتا تھا اسی طرح آپ  کی اولادیں بھی فخر کرینگی۔
حضرت امام حسین علیہ السلام  کے زائروں کی خدمت  اعمال صالحہ  اور نیکیوں کے حاصل  کرنے  کا مصدر ہے ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ ہر مومن  روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ  کرے   اگر رضائے الہی  کے مطابق اعمال انجام دیئے  ہیں تو اس پر شکر الہی  بجا لائیں اور اگر خدا نخواستہ گناہ سرزد ہوئے  ہیں تو  اس پر اتنا  پشیمان ہوں  کہ  آنکھوں سے آنسوں نکل آئیں  اور پھر روتی  ہوئی  آنکھوں سے  دوبارہ گناہوں سے دور رہنے کے عزم مصمم کے ساتھ توبہ طلب کرے  اور اپنی ذات  میں اصلاح کو یقینی  بنائیں   اور واضح رہے  کہ  تقوے  کے حصول کایہ  پہلا قدم ہے  ۔