مرجع عالیقدر (دام ظلہ ) کی خدمت میں عراقی ایوان نمائندگان کے پہلے ڈپٹی اسپیکرمحسن المندلاوی صاحب

مرجع عالیقدر (دام ظلہ ) کی خدمت میں عراقی ایوان نمائندگان کے پہلے ڈپٹی اسپیکرمحسن المندلاوی صاحب

16/12/2022




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف  میں عراقی ایوان نمائندگان کے پہلے ڈپٹی اسپیکر محسن المندلاوی صاحب   کا استقبال کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا  کہ  

 • عراقی پارلیمنٹ اور اس کے ارکان عراق کے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں، اور نگرانی اور قانون سازی کے کاموں کو سنجیدگی سے اور مؤثر طریقے سے فعال کرنے کے لیے کام کریں تاکہ عراقیوں کی فوری اور پائیدار خدمت کو یقینی بنایا جا سکے ، اور عراق کےمستقبل کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے  اسٹریٹجک ویژن قائم کریں۔

• انہوں نے بدعنوان اور بُرے لوگوں کو جوابدہ ٹھہرانے کی اہمیت پر زور دیا، خواہ وہ کوئی بھی ہو اور ان کے عہدے اور ذمہ داریاں کچھ بھی ہوں، نیز  نوجوانوں اور غریب خاندانوں پر توجہ دینے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا کہ عراق غربت، بے روزگاری اور کرپشن سے تنگ آچکا ہے۔

• اپنی طرف سے، المندالوی نے سیاسی عمل میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفتوں خاص طور پر جو عراقی پارلیمنٹ کے عمل سے متعلق ہے اسے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت  میں پیش کیا  اور ان کی نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ  ادا کیا