سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

2/1/2023




سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں پاکستان کے قونصل جنرل سید زاہد رضا  نے مرجع مسلمین جہان تشیع آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت آپ کا فریضہ ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر تاکید کی کہ دونوں ممالک کے درمیان برابری کی سطح پر تجارتی  اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ممالک کو فوائد حاصل ہوں ۔
دوسری جانب آئے ہوئے پاکستانی قونصل جنرل نے سکاٹ لینڈ میں اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کو آگاہ کیا اور سکاٹ لینڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کی گئی کاوشوں کو بیان کیا  جنکو مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی ۔
آخر پر قونصل جنرل سید زاہد رضا نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔