نجف اشرف عالمی شہر ہے

نجف اشرف عالمی شہر ہے

5/2/2023

مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں نجف اشرف کے نئے ٹریفک ڈائریکٹر بریگیڈیئر وسام شهيب الكعبي کا خیر مقد م فرمایا اور ان سے فرمایا  کہ  نجف اشرف  عالمی شہر ہے  اسکی مذہبی  تاریخی اور سیاسی حیثیت  کی وجہ  سے  پوری دنیا کی نظریں اس پر مرکوز رہتی ہیں اسلئے اس شہر کا نظام ایسا ہو نا چاہئے  کہ جو اس کے لائق اور شایان شان ہو ۔
تمام تر حالات اور موسم کے باوجود ٹریفک کے نظام  کے وفادار ارکان  کی کاوشوں کو سراہتے  ہوئے  انہوں  نے کہا کہ  میں ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہتا ہوں کیونکہ وہ گرمی اور سردی کے باوجود اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔
انہوں  نے مزید فرمایا  کہ  ہر وہ شخص  کہ جو نجف اشرف  کی خدمت  کریگا خدا اس کو دنیا و آخرت  میں سرفراز کریگا   اس لئے  کہ  یہ  شہر حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کا ہے ساتھ ساتھ ان کے پوتے  حضرت  امام زمانہ عج کی حکومت عادلہ  کا مرکز بھی ہوگا
دوسری  جانب آئے  ہوئے  مہمان نے قیمتی وقت دینے اور حسن استقبال پر شکریہ ادا کیا اور اپنے ادارے  کی طرف سے بہتر سے بہتر طریقے سےخدمت انجام دینے کی یقین دہانی کرائی۔  نجف اشرف  عالمی شہر ہے  
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں نجف اشرف کے نئے ٹریفک ڈائریکٹر بریگیڈیئر وسام شهيب الكعبي کا خیر مقد م فرمایا اور ان سے فرمایا  کہ  نجف اشرف  عالمی شہر ہے  اسکی مذہبی  تاریخی اور سیاسی حیثیت  کی وجہ  سے  پوری دنیا کی نظریں اس پر مرکوز رہتی ہیں اسلئے اس شہر کا نظام ایسا ہو نا چاہئے  کہ جو اس کے لائق اور شایان شان ہو ۔
تمام تر حالات اور موسم کے باوجود ٹریفک کے نظام  کے وفادار ارکان  کی کاوشوں کو سراہتے  ہوئے  انہوں  نے کہا کہ  میں ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہتا ہوں کیونکہ وہ گرمی اور سردی کے باوجود اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔
انہوں  نے مزید فرمایا  کہ  ہر وہ شخص  کہ جو نجف اشرف  کی خدمت  کریگا خدا اس کو دنیا و آخرت  میں سرفراز کریگا   اس لئے  کہ  یہ  شہر حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کا ہے ساتھ ساتھ ان کے پوتے  حضرت  امام زمانہ عج کی حکومت عادلہ  کا مرکز بھی ہوگا
دوسری  جانب آئے  ہوئے  مہمان نے قیمتی وقت دینے اور حسن استقبال پر شکریہ ادا کیا اور اپنے ادارے  کی طرف سے بہتر سے بہتر طریقے سےخدمت انجام دینے کی یقین دہانی کرائی۔