ہم دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

ہم دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

18/2/2023




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند ،مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے پشاور پاکستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مذکورہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے خاندانوں سے اپنی ہمدردی اور ان ظالموں سے انتقام پر تاکید فرمائی ۔ 

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں فرمایا کہ پشاور میں جو دہشت گردانہ حملہ ہوا اس سے ہمیں تکلیف ہوئی ہم حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے جوار مقدس سے پاکستان میں اپنے عزیزوں کی خدمت میں اس مصیبت پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور شھداء کے لئے مغفرت اور ان کے متعلقین کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد شفاء یابی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں۔ 

موصوف نے اپنے ویڈیو بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اور مجرمانہ کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک، مومنین، حکومت اور امن و امان پر حملہ قرار دیا اور متاثرہ افراد اور ان کے متعلقین کے ساتھ خود کو شمار کرتے ہوئے غیرت مندوں کو ان ظالموں سے انتقام یقینی بنانے پر تاکید فرمائی۔